اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع چینی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ چین کی کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی حمایت قابل تعریف ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں چینی سفارتخانہ نے جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس وباکیخلاف دنیا کے ساتھ تعاون کی پوری کوشش کر رہےہیں۔
سفارتخانہ نے کہا کہ چینی حکومت ،کمپنیاں اور سوسائٹی وبا سے نمٹنے کے لیے مدد میں سخت محنت کر رہے ہیں اور اس عمل کو جاری رکھیں گے۔
ٹوئٹ میں چینی سفارتخانہ نے کہا کہ پاکستان کو این 95 ماسک کے معیار پر غیرذمہ دارانہ اطلاعات کانوٹس لیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون مجروح کرنے کیلئےجھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
1/3 China highly appreciates the support from Paksitan in fighting COVID-19 and would like to do its best to collaborate with the world against the virus. The Chinese gov, companies&society have been working hard to help. We will continue to do it. @ForeignOfficePk @MFA_China
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) April 5, 2020
چینی سفارتخانہ نے واضح کیا کہ چین سے طبی سامان سخت معائنے کے بعد بھیجا جاتا ہے اور یہ تمام سامان عالمی معیار کے عین مطابق ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ دیرینہ دوست ملک چین کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی بھرپور مدد اور اعانت کر رہا ہے، چین نے اپنے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان بھیجی جس نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور قیمتی تجربات اور تجاویز شیئر کیں۔