ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چین نے نئے قرض کے لیے پاکستان پر سخت شرائط عائد کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین نے نئے قرض کے معاہدے لئے پاکستان پر سخت شرائط عائد کردیں ، بینک سے 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ بینک آف چائنا اورانڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے نئے قرض کیلئے معاہدہ کرنے میں ناکام رہی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بینک آف چائنااور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 60 کروڑ ڈالر کیلئے چین نے سخت شرائط عائد  کی، بینک آف چائناسے30 کروڑڈالراور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ سخت شرائط میں نرمی کیلئے چائنیز کمرشل بینکوں کو درخواست کرنے کے باوجودپیشرفت نہ ہو سکی۔

چائنیز بینکوں کی جانب سے نئے قرض کیلئے چائنیز آئی پی پیز کی ادائیگیوں کے شیڈول کی شرط عائد کی گئی، 8 فیصد تک ہائی شرح سود پر قرض کیلئے بھی شرط عائد کی گئی تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان تقریباً گزشتہ 10ماہ سےچائنیز بینکوں سےقرضے کےحصول کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، معاہدہ طے پائے جانے پر انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک کی پاکستان برانچ سے 30 کروڑ ڈالر رقم ٹرانسفر کی جانا تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں