جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چین کا جوابی وار، امریکہ کی 11 اہم شخصیات پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: امریکی اقدام کے بعد جواب میں چین کی جانب سے بھی امریکی سینیٹرز مارکو روبیو اور ٹیڈ کروز سمیت 11 اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تناؤ اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، ہانگ کانگ کی سی ای او سمیت متعدد اعلیٰ حکام اور چینی شہریوں پر امریکا کی جانب سے سیاسی آزادی سلب کرنے کے الزام میں عائد کی جانے والی پابندیوں کے جواب میں چین نے بھی دو سینیٹرز سمیت 11امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

چین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن امریکی سینیٹرز اور شخصیات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں انہوں نے ہانگ کانگ میں چین کے قومی سلامتی بل سے متعلق نامناسب برتاؤ کیا اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے تاہم امریکی شخصیات پر پابندی کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

چین نے جن 11 امریکی شہریوں بشمول قانون سازوں پر پابندیاں لگائی ہیں ان میں غیر منافع بخش اداروں اور رائٹس گروپس سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس غلط امریکی سلوک کے جواب میں چین نے ان افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے ہانگ کانگ سے متعلقہ معاملات پر بدتمیزی کی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان افراد پر کیا پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں ایک ماہ قابل نافذ کردہ قومی سلامتی قانون کے تحت ہونے گزشتہ روز میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا ٹائیکون جمی لائی پر الزام ہے کہ انہوں نے غیرملکی طاقتوں سے ملی بھگت کی ہے جس پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

قبل ازیں بیجنگ چین نے ہانگ کانگ میں متنازع قانون کے نفاذ کے جواب میں امریکی پابندیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہانگ کانگ میں چین کے سیکورٹی قانون کے جواب میں امریکا نے ہانگ کانگ اور بیجنگ سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا،جن میں انتظامی رہنما کیری لام بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں