تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

‘چین ایران معاہدہ امریکا کے زوال میں تیزی کا سبب’

ایران نے چین کے ساتھ اسٹریجیٹک معاہدے کو امریکا کے زوال میں تیزی کا سبب قرار دے دیا۔

چین کے ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر سپریم نیشنل سیکورٹی ‏کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا کہ اس معاہدے سے امریکا کے زوال میں تیزی آئے گی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی شمخانی نے لکھا کہ معاہدے پر جوبائیڈن کے خدشات جائز ہیں ‏کیونکہ مشرقی ممالک کے درمیان اسٹریجیٹک تعاون سے امریکا کے زوال میں تیزی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ اسٹریجیٹک معاہدہ ایران کی فعال مزاحمتی پالیسی کا حصہ ہے ‏پوری دنیا صرف مغرب نہیں ہے اور نہ دنیا قانون شکن مغربی ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی پر ‏مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ چین نے حال ہی میں ایران کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 25 سال کے دوران ‏بیجنگ تہران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس کے بدلے ایران تیل کی سپلائی ‏کرے گا۔

Comments

- Advertisement -