منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

چین دنیا بھر میں روبوٹس بنانے والے ممالک میں سرفہرست

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین دنیا بھر میں روبوٹس بنانے والے ممالک میں سرفہرست ہے، گذشتہ سال میں چین نے مختلف نوعیت کے ایک لاکھ 50 ہزار روبوٹس بنائے۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال چین نے دنیا کے 40 فیصد روبوٹس تخلیق کیے۔

بیجنگ میں جاری ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں انڈسٹری میں ہونے والے انقلابی اقدامات اور روبوٹ بنانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے شرکا کو بتایا کہ 2018 میں چین نے مختلف نوعیت کے ایک لاکھ 50 ہزار روبوٹس بنائے جو 2018 میں دنیا بھر میں بننے والے روبوٹس کے 40 فیصد بنتے ہیں۔

چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بہترین تخلیقات سے دنیا کو حیران کررہا ہے، حال ہی میں ایسے روبوٹس تیار کیے گئے جو چین میں نیوز اسٹوڈیو میں بیٹھ کر خبریں بھی پڑسکیں گے۔

اب روبوٹ کریں گے پروگراموں کی میزبانی

خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں چینی ماہرین نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی روبوٹ اینکر متعارف کرایا تھا جس نے آزمائشی مرحلے کے دوران پیشہ وارانہ انداز سے خبریں پڑھ کر سب کو حیران کردیا تھا۔

بعد ازاں چین میں ملازموں کے حقوق کے لیے بنائی جانے والی تنظیموں نے مذکورہ روبوٹ کو انسان دشمن قرار دیا تھا، ان کے مطابق اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔

دنیا بھر میں روبوٹ کے استعمال سے انسانی محنت و مشقت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ ان کے استعمال سے کام کا دورانہ بھی مختصر ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ارسلان جمال
ارسلان جمال
ارسلان جمال اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور مقامی وعالمی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں