چین کا زمین کے مشاہدے کے لیے خلا میں بھیجا گیا نیا سیٹلائٹ مدار میں داخل ہو گیا۔
چین کو زمین کے مشاہدے کے لیے خلا میں بھیجے گئے سیٹلائٹ میں ابتدائی کامیابی مل گئی ہے۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے منصوبہ بند مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
گاؤفین 12 سیٹلائٹ کو لانگ مارچ 4 سی کیریئر کے ذریعے پیر کی شب خلا میں بھیجا گیا جو طے شدہ منصوبے کے مطابق مدار میں داخل ہوا۔
سیٹلائٹ کو زمین کے سروے، شہری منصوبہ بندی، سڑکوں کے نیٹ ورک ڈیزائن، فصل کی پیدوار کا تخمینہ اور آفات سے بچاؤ سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔
یہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 425 واں فلائٹ مشن تھا۔