تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خلا میں حاکمیت، چین نے دنیا کو حیران کرڈالا

بیجنگ: چین نے خلا میں اپنی حاکمیت برقرار رکھنے کے لئے مزید نئے آزمائشی سیٹلائٹس روانہ کردئیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے دو نئے آزمائشی سیٹلائٹس خلا میں بھیجے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹی اسپیس ون ۔ ایس تھری /ایس فور آزمائشی سیٹلائٹس کوائی ژو ۔1 اے کیریئر راکٹ کی مدد سے منگل کی صبح 10 بجکر 24 منٹ (بیجنگ وقت )پر لانچ کئے گئے جو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوئے۔

ان سیٹلائٹس میں ایک نیا خلائی ٹیکنالوجی آزمائشی سیٹلائٹ اور ماحولیاتی کثافت کی تحقیق کا ایک آزمائشی سیٹلائٹ بھی شامل ہے۔

لانچ مرکز کے مطابق یہ کوائی ژو۔ 1 اے راکٹس کا 17 واں فلائٹ مشن تھا۔

اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی نئی خلائی ٹیکنالوجی آزمائشی سیٹلائٹ اور ماحولیاتی کثافت کی تحقیقات کے لئے چین کی جانب سے سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گئےتھے۔

لی جیان-1 سالڈ پروپیلنٹ راکٹ کو چینی اکیڈمی آف سائنسز نے خود تیار کیا تھا اور یہ مشن لی جیان ون کی پہلی پرواز تھی۔

Comments

- Advertisement -