منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

چین کی بڑی کامیابی، فورتھ جنریشن نیوکلیئر پاور پلانٹ آپریشنل

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں دنیا کے پہلے فورتھ جنریشن نیوکلیئر پاور پلانٹ نے کمرشل آپریشن شروع کر دیا۔

این پی پی نے چینی صوبے شانڈونگ میں باضابطہ کمرشل آپریشن شروع کیا ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاور پلانٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا نیوکلیئر پاور پلانٹ 70 گنا زیادہ توانائی پیدا کر سکتا ہے۔

منصوبے پر 2002 میں کام  شروع کیا گیا تھا جس کی منظوری 2011 میں دی گئی تھی۔

- Advertisement -

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان میں زلزلے اور سونامی کے بعد منصوبے پر کام روک دیا گیا تھا۔ دسمبر2012 میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا گیا اور 9 سال بعد بجلی پیدا کی گئی۔

چین جوہری توانائی کی پیداوار میں فرانس اور امریکا کے بعد تیسرےنمبر پر ہے۔ آئی اےای اے کا کہنا ہے کہ چین 2030 تک جوہری توانائی کی تنصیب میں دنیا کی قیادت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں