جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

چینی شہریوں نے لاک ڈاؤن ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، شنگھائی میں احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی شہریوں نے لاک ڈاؤن ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے، شنگھائی میں شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر ارمچی میں عمارت میں آگ لگنے پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا تھا، شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

کرونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور شنگھائی میں حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا، چینی مظاہرین نے حکومت کی زیرو کووِڈ پالیسی کو مسترد کر دیا۔

چین میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث دارالحکومت بیجنگ سمیت دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن اور پابندیاں سخت ہیں۔

دو روز قبل شہر ارمچی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، مظاہرین کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو ریسکیو نہیں کا جا سکا۔

چین میں مسلسل چوتھے روز 35 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں