کراچی : چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی پاک چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے.
چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کی پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ایڈمرل وو شینگلی نے چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اورآپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔
چینی بحریہ کے سربراہ نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کی تعریف کی۔