تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

چینی اخبار نے برطانوی حکام کو تہذیب سیکھنے کا مشورہ دے دیا

 بیجنگ: سرکاری اخبار نے ملکہ برطانیہ کے چینی حکام کے حوالے سے لفظ ’’بدتمیزی‘‘ کی تشہیر پر برطانوی میڈیا  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ’’ بکنگھم گارڈن‘‘ میں ایک نجی محفل کے دوران ملکہ برطانیہ نے گزشتہ سال چینی صدر زی جن پنگ کے دورے پر بات کرتے ہوئے چینی حکام کو بدتمیز قرار دیا تھا، اس تقریب میں موجود کسی شخص نے ملکہ برطانیہ کے ان الفاظ کی ویڈیو ریکارڈ کر کے نشریاتی ادارے کو بھیج دی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس ویڈیو کو دنیا بھر میں اہمیت دی گئی، ویڈیو نشر ہونے کے دوران بی بی سی ورلڈ کی نشریات کو  برطانیہ میں مخصوص وقت کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

گلوبل ٹائمز نیوز پیپر میں چین کی کمیونسٹ جماعت نے موقف اختیار کیا ہےکہ برطانیہ نے مغرب میں مہذب معاشرے کے قیام میں کردار ادا کیا ہے مگر یہ اس طرح کے بیانات اور ویڈیوز نشر کر کے برطانوی میڈیا اس تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق اس سے قبل ملکہ برطانیہ کی خفیہ کال بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں ملکہ برطانیہ نے نائجیریا اور افغانستان دونوں ممالک کو کرپٹ قرار دیا تھا،اس قسم کے بیانات برطانوی معاشرے میں موجود خرابیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

اخبار نے برطانوی میڈیا کو مشورہ دیا ہے کہ اس خبر کو نشر کرنے سے پہلے میڈیا کنٹرول کرنے والے لوگوں کو تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے۔

 گلوبل ٹائمز نے خیال ظاہر کیا ہے کہ برطانوی حکام کی جانب سے یہ ریکارڈنگ جان بوجھ کے جاری نہیں کی گئی اگر اس طرح کیا جاتا تو ان کا رویہ کچھ اور ہوتا۔ اس طرح کے الفاظ چینی سفارت کاروں اور برطانوی بیوروکریٹس کی نجی محفلوں میں استعمال کیے جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -