بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا اہم بیان آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا بیان آ گیا، چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ انھیں یقین ہے پاکستان کی سیاسی صورت حال سے سی پیک متاثر نہیں ہوگا۔

چینی دفتر خارجہ نے بدھ کو کہا ہے کہ انھیں امید ہے پاکستان میں سیاسی صورت حال سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اثر نہیں پڑے گا، اور انھیں مخلصانہ امید ہے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی۔

چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں قومی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گی۔

چین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبہ پاکستان کی سیاسی صورت حال سے متاثر نہیں ہوگا، پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ سکتی ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان ‘ہر قسم کے حالات میں تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار’ ہیں لیکن انھوں نے مزید کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں