اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

چین کی قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت اسلاموفوبیا واقعات کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے دلخراش سانحہ پر چین کا ردعمل آگیا۔

چین نے سویڈن سانحہ سمیت ہر قسم کے اسلاموفوبیا واقعات کی مذمت کی ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے نے چینی وزارت خارجہ کا بیان ٹوئٹ کر دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین تہذیبوں کے مابین احترام اور بقائےباہمی کو مقدم سمجھتاہے چین مختلف مذہبی عقائد پر حملوں، تہذیبوں میں تصادم اور اسلاموفوبیا کا مخالف ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ اسلامی تہذیب نے دنیا کی تہذیبوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے مسلمانوں کےعقیدےکا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے نام نہاد آزادی اظہار رائےکسی صورت نفرت پھیلانےکا بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں