تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چین دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا

بیجنگ: چین امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا، دولت جمع کرنے کے میدان میں امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی دولت دو دہائیوں میں ایک سو چھپن کھرب سے بڑھ کر پانچ سو چودہ کھرب ڈالر ہوگئی اس میں چین کی دولت ایک سو بیس کھرب ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیس سال قبل چین کی دولت صرف سات کھرب ڈالر تھی۔

امریکی دولت نوے کھرب ڈالر ہے، دنیا بھر کی دو تہائی دولت کا دس فیصد حصہ صرف اشرافیہ سے تعلق رکھتا ہے، عالمی دولت کا اڑسٹھ فیصد رئیل اسٹیٹ سے منسلک ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں میں امریکا ہو یا چین، دونوں ممالک میں صرف چند لوگ جائیدادوں پر بیٹھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی دو تہائی سے زیادہ دولت 10 فیصد امیر خاندانوں کے پاس ہے۔

تحقیق کے مطابق دنیا کی آمدنی پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سنہ 2000 میں دنیا کی کل دولت 156 ٹریلین ڈالر تھی جو 2020 میں تین گنا بڑھ کر 514 ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے۔ اس فائدہ کا ایک تہائی حصہ چین کا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ٹی او میں شمولیت سے ایک برس قبل چین کی کل دولت 7 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 120 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔’

Comments

- Advertisement -