بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان اورچین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان اور چین کے درمیان خصوصی فورسزکی مشترکہ تربیتی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے جو آئندہ 2 ہفتوں تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ مشقیں چین کے خودمختار علاقے چنگ ٹان جیا میں ہو رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں طرف کے سینئر فوجی افسران نے شرکت کی اور تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔

آئی ایس پی آرنے مزید کہا ہے کہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کومزید مضبوط کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں