تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا پھیلانے کا الزام، چین کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں‌ امریکا کو منہ توڑ‌ جواب

جینیوا: چین کے صدر شی جنگ پنگ نے کہا ہے کہ کرونا کے معاملے کو سیاسی بنا کر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم وبا کو شکست دے کر رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم کرونا کو شکست دے کر رہیں گے، وبا کے معاملے کو سیاسی بنا کر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں‘۔

صدر نے اعلان کیا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین تیار کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: کرونا چین نے پھیلایا، وبا کو بہت جلد شکست دیں گے، ٹرمپ

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک کرونا وبا دنیا بھر میں پھیلنے کا الزام چین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس معاملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنا چاہیے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ایک موقع پر کرونا کو چینی وائرس جبکہ ایک اور موقع پر ووہان وائرس کا نام دے چکے ہیں۔ ٹرمپ کے ایسے بیانات پر دنیا بھر میں اُن کا نہ صرف مذاق بنا بلکہ متعدد ممالک کے سربراہان نے انہیں کرونا کے معاملے پر غیر سنجیدہ حکمران بھی قرار دیا‘۔

Comments

- Advertisement -