جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

تائیوان کے لیے اسلحہ پیکیج پر چین کی امریکا کو کھلی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

تائیوان کے لیے امریکی اسلحہ پیکیج پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یہ اسلحہ پیکیج منسوخ کرے یا پھر جوابی اقدامات کیلیے تیار رہے۔

چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا تائیوان کیلیے اسلحہ پیکیج دو طرفہ تعلقات کو خطرے میں ڈالے گا، چین حالات کی روشنی میں جائزہ لے کر ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے تائیوان کے معاملے پر تعلقات طویل عرصے سے بگاڑ کا شکار ہیں۔

چین نے گزشتہ ماہ امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد امریکا سے متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا امریکا کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اگست کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد امریکا سے متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان کرتے واشنگٹن کے ساتھ متعدد دفاعی نوعیت سے متعلق اجلاس سمیت اہم موسمیاتی مذاکرات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں