جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چین کا کراچی دھماکے کی مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کوسخت سزا دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چینی سفارتخانے نے کراچی دھماکے میں دو چینیوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونےکی تصدیق کرتے ہوئےحملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےقریب چینی عملےکی گاڑی پرحملہ کیاگیا، حملے میں 2 چینی باشندے ہلاک، ایک زخمی اورکچھ مقامی متاثرہوئے۔

چینی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتےہیں اور ایمرجنسی پلان فوری نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کوسخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کی اپیل کرتے ہیں۔

چینی ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں کی سیکیورٹی، حفاظتی تدابیر مضبوط کرنے کی یاد دہانی کراتےہیں اور دونوں ممالک کے متاثرین کیلئے تعزیت ،زخمیوں و خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سفارتخانے اور قونصل خانے پاکستانی حکام کے ساتھ صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں