منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

چین نے امریکی کمپنی کے طیارے واپس بھیج دیے

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے ڈلیوری لینے سے انکار کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ میکس سیون تھری سیون چین سے واپس امریکا پہنچ گیا جب کہ ایک اور طیارہ چین سے واپس امریکا بھیج دیا گیا ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسرا بوئنگ طیارہ پیر کو چین سے امریکا کی جانب روانہ ہو اہے۔ چین نے امریکی طیارہ کمپنیوں کے پارٹس خریدنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے ٹرمپ ٹیرف پر نرمی کے بدلے بیجنگ سے تجارت محدود کرنے والے ملکوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا، خوشامد سے امن حاصل ہوتا ہے نہ سمجھوتے سے عزت ملتی ہے۔

چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان کے مطابق واشنگٹن دیگر حکومتوں پر امریکی درآمدی ٹیکسوں میں چھوٹ کے بدلے بیجنگ کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

گذشتہ ہفتے جاپان کے وفد نے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا جبکہ رواں ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین تجارتی مذاکرات شروع ہونے جا رہے ہیں۔

چین کا ماننا ہے کہ سب کو انصاف کا ساتھ دینا چاہیے اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قواعد اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کا دفاع کرنا چاہیے۔

گذشتہ ہفتے وال اسٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا تھا ٹرمپ کا مذاکرات کے دوران درجنوں ممالک پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنی تجارت میں کمی لائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں