تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چین کا سخت رد عمل

اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی پر چین نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی سفارتخانے نے کہا کہ امریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلزنے پھر سی پیک پرمنفی رد عمل دیا، ایلس ویلز کے منفی بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے، ایلس ویلز کا بیان نومبر2019 والی تقریرکا تکرار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا حقائق سے آگاہ ہے لیکن اپنی بنائی کہانی پر قائم ہے، امریکا کے منفی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، سی پیک میں مشترکہ مفاد کے لیے باہمی تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے مفاد کو سب سے پہلے رکھتے ہیں، 5 برس میں 32 منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے فائدہ ہوا، منصوبوں سے آمدورفت میں بہتری اور روزگار کے 75 ہزار مواقع پیدا ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ منصوبوں سے پاکستان کی جی ڈی پی میں2 فیصد اضافہ ہوا، سی پیک عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، سی پیک میں شامل تمام کمپنیاں عالمی تشخص رکھتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق امریکا دنیا بھرمیں پابندیوں کی چھڑی لے کر گھومتا ہے، امریکی عمل عالمی معیشت نہیں بلکہ اپنے مفاد کے لیے ہوتا ہے، پاکستان کا بیرونی قرضہ 110 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ سی پیک کے لیے مجموعی قرضہ 5.8 ارب امریکی ڈالرز ہے، چینی قرضہ 20 سے 25 برس میں ادائیگیوں کے آپشن رکھتا ہے، چینی قرضہ جات کی ری پیمنٹس2021 میں شروع ہوگی۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا مسلسل خود ساختہ قرضہ جات کی کہانی میں مبالغہ آرائی کر رہا ہے، امریکا کا حساب کتاب کمزور اور ارادے بدترین ہیں۔

Comments

- Advertisement -