جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی غزہ پر قبضے کی دھمکی پر چین کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا، تاہم اب چین کی جانب سے بھی ٹرمپ کے بیان کی مخالفت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہیں۔ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی بنیادی اصول ہے، غزہ کے باشندوں کی جبری منتقلی کے مخالف ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کیلئے جاری جنگ آج ختم ہوگئی، امریکا میں صرف دو جنس ہیں مرد اور عورت، اس کے علاوہ کوئی تیسری جنس نہیں۔

ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ خواتین کھلاڑیوں کی جگہ مردوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

امریکا سے غیرقانونی مقیم 104 بھارتی ہتھکڑیاں لگا کر ڈی پورٹ

واضح رہے کہ امریکی صدر آج خواتین کے مقابلوں میں مردوں کی شمولیت کیخلاف ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کرینگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں