تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دنیا کا پہلا کیس، برڈفلو انسان میں منتقل

بیجنگ: چین میں برڈفلو کی انسانوں میں منتقلی کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایسا پہلا مرتبہ ہوا کہ برڈ فلو کی کسی انسان میں تصدیق ہوئی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کا انسانوں میں بڑے پیمانے پر پھیلنے کا رسک کم ہے۔

چینی ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ چین میں برڈ فلو کی انسانوں میں منتقلی کا پہلا کیس ہے۔ صوبے ژین جیانگ میں41سالہ شخص میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی۔

ہیلتھ کمیشن کے مطابق مذکورہ شہری کو بخار کی علامت تھی، ٹیسٹ کے بعد اس میں برڈ فلو پایا گیا۔

اس حوالے سے چینی ہیلتھ کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ برڈ فلو کا انسانوں میں بڑے پیمانے پھیلنے کا رسک کم ہے۔ برڈ فلو کا شکار مذکورہ مریض کا علاج جاری ہے۔

چینی شہر ژن ژیانگ سے تعلق رکھنے والا مریض 28 اپریل سے اسپتال میں زیرعلاج تھا اور اس میں برڈ فلو کی موجودگی کا انکشاف 28 مئی کو ہوا تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کب سے برڈ فلو کا شکار ہے۔

Comments

- Advertisement -