ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

چین کے ریسٹورنٹ میں دھماکا، 31 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے شمالی ضلع میں ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ’ڈریگن بوٹ فیسٹول‘ منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ چین میں ایک قومی تعطیل ہے جس میں کشتیوں کی ریس ہوتی ہے اور اس دوران موموس بنائے جاتے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ریسٹوران میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب رات کے اوقات لوگ بار بی کیو سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد ریسٹوران میں آگ لگ گئی، جس سے 7 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا ہے، واقعہ کے سبب علاقے میں ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں