چین کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ امریکا پر جوابی ٹیکس آئندہ ہفتے لگایا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین آئندہ ہفتے امریکی زرعی درآمدات پر نئے جوابی ٹیکس عائد کرے گا۔
جوار، سویابین، بیف، ایکوٹک پروڈکٹس پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے جبکہ مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر اضافی 15 فیصد محصولات عائد کیے جائیں گے۔
چینی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پھل، سبزیوں اور ڈیری مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کینیڈا اور میکسیکو پر آج سے 25.25 فی صد ٹیرف نافذ ہو گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو پر پچیس اعشاریہ دو پانچ فی صد ٹیرف آج سے نافذ ہو گیا، چین سے اشیا کی درآمد پر بھی 10 فی صد اضافی چارجز آج سے نافذ کیے جائیں گے۔
ٹرمپ کے ان ریمارکس کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ گر گئی، ایس اینڈ پی میں 500 انڈیکس کی کمی دیکھی گئی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی، میکسیکن پیسو اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔
ٹرمپ نے یوکرین کی تمام فوجی امداد روک دی
کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو فوری جواب دیا جائے گا، کینیڈا بھی 155 ارب ڈالر کی امریکی درآمدات پر 25 فی صد ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے۔ ادھر چین کی وزارتِ معیشت نے بھی ٹیرف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے فیصلہ واپس نہ لیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔