جمعہ, مئی 2, 2025
اشتہار

ٹیرف پر مذاکرات کیلیے بات چیت کی امریکی پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں، چین

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے پیمانے پر عائد کردہ ٹیرف پر مذاکرات کیلیے بات چیت شروع کرنے کیلیے امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے حال ہی میں متعلقہ چینلز کے ذریعے چین کو پیغامات پہنچائے ہیں جس میں مذاکرات کیلیے بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ فی الحال اس کا جائزہ لے رہا ہے۔

چین کی جانب سے مذکورہ بیان چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد چینلز کے ذریعے متحرک طریقے سے رابطہ کیا۔

کاروباری اور سرمایہ کار بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ امریکا اور چین ایک دوسرے پر بھاری ٹریف میں نرمی کریں گے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گزشتہ ماہ 2025 کیلیے اپنی عالمی شرح نمو کی پیشگوئی کو گھٹا کر 2.8 فیصد کر دیا تھا جو جنوری میں 3.3 فیصد تھی۔

بیجنگ میں مالیاتی خدمات کی کمپنی گیوکل ڈریگونومکس کے ڈپٹی ریسرچ ڈائریکٹر کرسٹوفر بیڈور نے کہا کہ چین بات چیت کیلیے دستیاب ہونے کے بارے میں مخلص دکھائی دیتا ہے اگر امریکہ سنجیدہ ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی برآمدات پر 145 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے اور بار بار اصرار کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاہم اس دعوے کو چینی حکام نے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

بدھ کے روز امریکی صدر نے کہا کہ بہت اچھا موقع ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں