پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

چین کا خصوصی کارگو طیارہ این 95 ماسک کی کھیپ لیکر کراچی پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سےخصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکر کراچی پہنچ گیا ، وزیراعلیٰ سندھ نےچین سے آئے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی۔

تفصیلات کے مطابق چین سےخصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکرپاکستان پہنچ گیا، خصوصی کارگوطیارے نے کراچی ایئر پورٹ پرلینڈ کیا ، جس میں چینی کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی ماسک اور دیگر سامان بھجوایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر چین سے آئےاین 95 ماسک کی کھیپ وصول کی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ ماسک چین کی جانب سے عطیہ کئےگئے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ چین سے پہلا طیارہ سامان لیکرکراچی ایئر پورٹ پہنچا، سامان میں این95سمیت 10لاکھ فیس ماسک بھی اور 50ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے 10 ہزارٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کےتعاون سےبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق اور 14 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں