بیجنگ: چینی خلائی جہاز شینزو 14 کا عملہ 6 ماہ بعد اتوار کو خلائی اسپیس اسٹیشن سے واپس زمین پر آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی خلائی جہاز کا عملہ 6 ماہ بعد خلائی جہاز کے ’ری انٹری کیپسول‘ میں سوار ہو کر زمین پر واپس آ گیا ہے، عملے کو لانے والا کیپسول عین اسی جگہ اُترا جس کی نشان دہی ماہرین نے کی تھی۔
مشن میں خاتون خلا باز سمیت 3 چینی خلاباز شامل تھے، تینوں خلا نورد تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے آخری تعمیراتی مرحلے کی نگرانی کے لیے 5 جون کو خلا میں گئے تھے اور انھوں نے اسپیس اسٹیشن میں 183 دن گزارے۔
After a six-month journey, the three #Shenzhou14 astronauts are out of the return capsule of the spaceship, all in good physical condition this evening. “I am proud of our great nation.” Chen Dong the mission’s commander said. pic.twitter.com/Uhou1FXmgk
— Olivia Wong (互Fo) (@OliviaWong123) December 4, 2022
ان خلا نوردوں کی جگہ لینے کے لیے کچھ روز قبل شینزو 15 کا عملہ خلا میں پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ چین اپنے خلائی پروگرام پر گزشتہ چند سالوں سے بہت زیادہ توجہ دے رہا ہے اور چین امریکا کے بعد خلائی پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، جو روس اور جاپان سے بھی زیادہ مشن خلا میں بھیج رہا ہے۔
BREAKING! #Shenzhou14 safely made touchdown at Dongfeng Landing Site at ~12:10UTC, after ~6-month stay in China Space Station https://t.co/bsT3bNwrds pic.twitter.com/iz49aH4oUj
— China 'N Asia Spaceflight 🚀🛰️🙏 (@CNSpaceflight) December 4, 2022
ان تین خلابازوں میں کمانڈر چن ڈونگ اور ان کی ٹیم کے ساتھی لیو یانگ (خاتون) اور کائی شوزے شامل ہیں، جو نومبر میں مکمل ہونے والے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے آخری اور اہم مرحلے کی نگرانی کر رہے تھے، تمام خلا نوردوں نے پہنچنے کے بعد کہا کہ لینڈنگ کے بعد وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔
China’s Shenzhou-14 crew has landed on Earth after accomplishing notching up two historic firsts for the Chinese space programme. pic.twitter.com/Nb02EZkJ7w
— South China Morning Post (@SCMPNews) December 5, 2022
کیپسول رات 8:09 بجے (بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر 12:09 پر) شمالی چین کے اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں ڈونگفینگ سائٹ پر اترا، خلائی ایجنسی کے عملے نے 5 جون کو شروع ہونے والے پورے مشن کو ’مکمل کامیاب‘ قرار دیا۔ لینڈنگ سائٹ پر موجود عملے نے تھکے ہوئے نظر آنے والے عملے کو ایک ایک کر کے باہر نکالا، اور تینوں کو کیپسول سے بحفاظت نکالا گیا۔
The Chinese recovery team has cut the Shenzhou 14 spacecraft's parachute line by hand. This parachute line is normally severed automatically moments after landing to avoid dragging on the capsule. https://t.co/xh1AZagPdo pic.twitter.com/HXFvisxOnu
— Spaceflight Now (@SpaceflightNow) December 4, 2022
Buena imagen del equipo de rescate llegando a la cápsula #Shenzhou14 luego de su aterrizaje en Mongolia, y con mucho frio. pic.twitter.com/o6t6K1zHtX
— Manuel Mazzanti (@manumazzanti) December 4, 2022