جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

ٹیرف جنگ : چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین نے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کے جواب میں امریکا کی مزید اٹھارہ کمپنیوں پرپابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیرف معاملے پرامریکا اور چین میں مزید ٹھن گئی، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بھی بوچھاڑ جاری ہے۔

ٹیرف معاملے پر امریکا اور چین میں ٹھن گئی جس کے پیش نظر چین نے امریکا کی مزید 18 کمپنیوں پر بھی پابندی لگادی۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کو ترقی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا،چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثراقدامات لیتا رہے گا۔

چینی وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ امریکاکے ساتھ بات چیت باہمی احترام پرمبنی ہونی چاہیے، چین پر دباؤ، دھمکیاں اوربلیک میلنگ درست طریقہ نہیں، امریکا ٹیرف معاملے پر ڈٹا رہا تو چین بھی پیچھےنہیں ہٹے گا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی ٹیرف بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کیلئے نقصان دہ ہے، امریکی عوام ٹرمپ کے فیصلے سے ناخوش ہیں، ٹرمپ کی ٹیرف سے متعلق پالیسی ناکام ہوگی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چائنا پر کرنسی میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا تو چین نے امریکی ٹیرف کوغنڈہ گردی قرار دے دیا۔

گذشتہ روز امریکا نے چائنا کے سوا تمام ممالک پر ٹیرف نوے دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا لیکن چین پر ٹیرف بڑھا کرایک سو پچیس فیصد کر دیا تھا، تمام فیصلوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں وقفہ ان ممالک کیلئے ہے جنہوں نے جوابی ٹیرف عائد نہیں کیا، چین پرٹیرف ایک سو پچیس تک بڑھانے کی وجہ بیجنگ کا عدم احترام کا رویہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس تاثر کی تردید کی کہ وہ ٹیرف پر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ چینی قیادت کو تاحال نہیں معلوم کہ وہ اس معاملے کو کیسے سنبھالے

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چین پر 54 فیصد امریکی ٹیرف عائد کیا گیا، جس کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور امریکا پر دیگر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چین کے اعلان کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر چین نے 34 فیصد ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا چین پر عائد ٹیرف کو بڑھا کر 104 فیصد کردے گا، چین پر یہ 104 فیصد ٹیرف گزشتہ روز نافذ ہوا۔

اب چین نے امریکا کے 104 فیصد ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات کی در آمد پر عائد ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کردیا ، جس کے جواب میں امریکا نے چین پر عائد تجارتی ٹیرف مزید بڑھا کر 125 فیصد کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں