جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

چین نے انٹرنیشنل مسافروں کیلیے نرمیوں کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی مدت میں کمی کر دی۔

چینی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کے ملک میں داخلے کے لیے 21 روزہ قرنطینہ کی مدت میں کمی کر کے 7 دن کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ کونسل کی جانب سے جاری نئی رہنما ہدایات کے مطابق انٹرنیشنل مسافروں کو ملک میں داخلے کے لیے 7 روزہ سینٹرل قرنطینہ اور 3 روزہ گھریلو مانیٹرنگ کرنا ہو گی۔

- Advertisement -

نئے پروٹوکول کے تحت بین الاقوامی مسافروں کے لیے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ بھی تبدیل ہو گئے ہیں، جن میں سنٹرلائزڈ قرنطینہ میں گزارے گئے سات دنوں میں سے پانچ اور گھر کی نگرانی کے تین دنوں کے لیے ایک ٹیسٹ لازمی ہے۔

کورونا مریضوں سے قریبی رابطوں والے کیے لیے شرائط میں نرمی کی گئی ہے اور اب ایسے افراد کو طبی مشاہدے کے لیے آئیسولیشن مرکز کی بجائے گھروں میں قرنطینہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں