جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

چین میں طوفان اور آندھی نے تباہی مچادی، 78 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے کم سے کم 78 افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق چین میں طوفان کے باعث زخمی ہونے والے تقریباً پانچ سو افراد میں سے دو سو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ درجنوں مکان بھی تباہ ہو گئے ہیں.

ایک مقامی رہائشی نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شن ہوا کو بتایا کہ ’یہ بالکل ایسا تھا جیسے دنیا ختم ہو گئی ہے۔‘

’میں نے تیز آندھی کی آواز سنی تو کھڑکی بند کرنے کے لیے اوپر بھاگا،میں ابھی مشکل سے ہی اوپر کی منزل پر پہنچا تھا کہ میں نے ایک زوردار آواز سنی اور دیکھا کہ کھڑکی سمیت دیوار گر چکی ہے۔‘

چین کے صدر شی جن پنگ نے طوفان سے متاثرہ افراد کی ’ہر ممکن امداد‘ کا حکم دیا ہے.

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے دوران چین کے بیشترً علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں،ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے سیلاب سے تقریباً دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق ان سیلاب کی وجہ سے معیشت کو 41 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں