تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی آپریشنز سے خطے میں کشیدگی اور انتشار بڑھے گا، چین

بیجنگ :‌ چین نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ طاقت کا بے جا استعمال نہ کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بغداد میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایرانی ہم منصب کو فون کیا اور صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا بے جا استعمال نہ کریں اور معاملات کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کریں۔۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے بات چیت کے دوران جنرل سلیمانی کی شہادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کا خطرناک ملٹری آپریشن بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اقدار کی خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں کشیدگی اور انتشار میں اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، جنرل سلیمانی کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں : جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، ایرانی صدرحسن روحانی

دوسری جانب سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے جب کہ عراق کے وزیر اعظم نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المھندس پر حملے کو ملکی وقار پر حملہ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ بغداد میں امریکی ڈرون راکٹ حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، خود امریکا کے اندر کانگریس اراکین کی طرف سے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، برطانوی اپوزیشن نے بھی بورس جانسن حکومت سے استفسار کیا ہے کہ وہ بتائے کہ کیا حملے سے قبل انھیں آگاہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -