تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چین جانے کے لیے کس کمپنی کی کرونا ویکسین لگوانا ہوگی؟ جانیے

بیجنگ: چین نے غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت اب جو غیرملکی چین کی تیار کردہ کرونا ویکسین لگوائیں گے انہیں ویزہ جاری کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے اپنے ملک میں غیرملکیوں کو داخلے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے واضح کیا کہ جو لوگ چین کی تیار کردہ کرونا ویکسین لگوائیں گے صرف انہیں ہی ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

امریکا میں قائم چین کے سفارت خانے نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ ’چین کی تیار کردہ ویکسین لگوانے والے درخواست گزاروں کو جلد ویزے جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا‘۔

سفارت خانے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو ویزہ درخواست دینے سے چودہ روز قبل ویکسین کی کم از کم ایک یا دو خوراکیں لگوانا ہوں گی۔

مزید پڑھیں: بڑی کامیابی : پاکستان نے دوست ملک چین سے کورونا ویکسین کی پہلی خریداری کرلی

یہ بھی پڑھیں: ایک اور چینی ویکسین 80 فیصد سے زیادہ مؤثر قرار

دنیا بھر میں قائم چینی سفارت خانوں کو وزارت خارجہ کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف اُن لوگوں کو ویزا جاری کیا جائے جو چین کی تیار کردہ ویکسین لگوائیں۔

بتایا گیا ہے کہ ترکی، انڈونیشیا، پاکستان سمیت دیگر ممالک سے چین پہنچنے والے مسافروں کو تین ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا، جس کے بعد اُن کا کرونا کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور رپورٹ منفی آنے کی صورت میں سفر کی مزید اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چین نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے گزشتہ برس مارچ میں سفری پابندیاں عائد کیں، جس کے بعد چینی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ان اقدامات کے بعد وائرس پر قابو پالیا ہے، بعد ازاں حکام نے سفری پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا جن کا اطلاق رواں ہفتے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ چین  اپنے شہریوں کو مقامی سطح پر تیار کی جانے والی کرونا ویکسین فراہم کررہا ہے۔ چین کی چار ادویہ ساز کمپنیوں نے کرونا ویکسین تیار کی ہیں جنہیں 80 فیصد سے زیادہ مؤثر بھی قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -