تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا کیخلاف جنگ، چین نے پاکستان کیساتھ دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

اسلام آباد : کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد میں پیش پیش ہے ،چین نے پاکستان کیلئے این 95 سرجیکل ماسک سمیت دیگر سامان روانہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین نے پاکستان کیساتھ دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، چین آج پاکستان کے لئے این 95 سرجیکل ماسک بھجوائے گا ، چینی ایئرپورٹ سے خصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکر پاکستان روانہ ہوگیا ہے۔

پاکستان میں چین سفارتخانےنےحکومت کو طیارےکی روانگی کی اطلاع دے دی ہے، چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کےتعاون سےبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔

چین کا خصوصی کارگو طیارہ این 95 ماسک اوردیگرحفاظتی سامان لیکرطیارہ آج کراچی پہنچے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کل چین سے ابتدائی طور پر این 95 ماسک پاکستان آئیں گے، ہمارا اصل کام جمعے سے شروع ہوگا جب طبی سامان آنا شروع ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز پروٹیکشن کٹ، 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر سامان چین دے گا، 28 مارچ کو ایک دن کے لیے ہوسکتا ہے ہم سرحد کھول دیں، 27 مارچ کو ہم چین میں آرڈرز لکھوا دیں گے، 28 مارچ کو سامان آئے گا، پاکستان میں ڈیڑھ ماہ میں6 آرڈر بُک کرائے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ختم ہوگیا تو بہت پیسے آجائیں گے یہ وقت مدد کا ہے، لوگ منافع خوری چھوڑیں اور اپنی قوم کی مدد کریں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں