چین نے فوجی مشقوں میں حصے لینے کے لیے اپنے دستے روس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چینی فوجی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے روس جائیں گے جو اس ماہ کے آخر میں شروع ہوں گی۔
گزشتہ ماہ ماسکو نے 30 اگست سے 5 ستمبر تک "ووسٹوک” (مشرقی) فوجی مشقوں کے انعقاد کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ کچھ غیر ملکی افواج بھی اس میں حصہ لیں گی تاہم نام ظاہر نہیں کیے گئے تھے۔
- Advertisement -
بیجنگ اور ماسکو کے درمیان قریبی دفاعی روابط ہیں اور چین نے کہا ہے کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو "اعلیٰ سطح پر” لے جانا چاہتا ہے۔
چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت، بیلاروس، منگولیا، تاجکستان اور دیگر ممالک بھی مشترکہ مشقوں میں شرکت کریں گے۔