منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

چین کو ٹیرف میں استثنا نہیں دیا، صدر ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے چین کو ٹیرف میں استثنا نہیں دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو ٹیرف پر کسی قسم کے استثنا کا اعلان نہیں کیا گیا، چین جیسے دشمن تجارتی ممالک کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے۔

انھوں نے کہا الیکٹرانکس مصنوعات پر قلیل المدت چھوٹ ہے، ان مصنوعات پر پہلے ہی 20 فی صد ٹیرف نافذ ہے، انھیں صرف ٹیرف کی ایک مختلف کیٹگری میں منتقل کیا جا رہا ہے، تاہم ان پر بھی مستقبل قریب میں ٹیرف لاگو ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا امریکا کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری بدسلوکی کے دن ختم ہو گئے، غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا، خاص طور پر چین جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے، چین جیسے حریف تجارتی ممالک کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے۔


چین پر عائد بھاری ٹیرف کے بعد ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ


انھوں نے کہا ہم تمام مصنوعات خود تیار کریں گے، موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے، سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہوگی لیکن ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے چین سے درآمد الیکٹرانکس اشیا پر علیحدہ سے لیوی عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ تجارتی جنگ کے دوران چین سے درآمد مستثنیٰ الیکٹرانکس آئٹم پر علیحدہ لیوی عائد کریں گے۔ خیال رہے کہ اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس اشیا کی چین سے درآمدات پر اضافی ٹیرف سے استثنا حاصل ہے، اگلے 2 ماہ میں ان الیکٹرانس اشیا کو سیمی کنڈکٹرز کے ساتھ علیحدہ نئی ڈیوٹیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں