تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا ویکسین کی تیاری، چینی صدر کا اہم اعلان

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی سطح پر تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین پوری دنیا کو بھجوائی جائیں گی۔

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مکمل تحقیق کے بعد چین میں تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین قابل استعمال ہونے کی صورت میں پوری دنیا میں بھیجی جائیں گی تاکہ عالمی دنیا میں مثبت پیغام جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چین ویکسین کی تیاری میں 2ارب ڈالر کی امداد کرے گا یہ رقم آئندہ دو برسوں کے دوران فراہم کی جائے گی، چین کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد اس کی تحقیقات پر یقین رکھتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ یہ اقدام ترقی پذیر ممالک میں بھی کورونا ویکیسن کی رسائی اور صلاحیت کے حصول میں چین کی جانب سے معاونت اور شراکت داری ہوگی۔

چین میں اس وقت پانچ کورونا ویکسین کلنیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں اور تیز رفتاری سے یہ عمل مکمل کر کے کورونا سے مزید جانی نقصان کو روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر زنگ شینگ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ویکیسن کے مزید امیدوار موجود ہیں جو دوا کی انسانوں پر آزمائش کی منظوری کے منتظر ہیں۔

Comments

- Advertisement -