تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چاند پر تحقیق، چین نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی

بیجنگ: چین کی جانب سے چاند پر بھیجی جانے والی گاڑی نے مٹی اور پتھر جمع کرنے کا کام مکمل کرلیا۔

چیبی میڈیا رپورٹ کے مطابق چائنا کی چینج ای فائیو نے چاند پر سے مٹی کے نموے اور پتھر جمع کرنے کا کام مکمل کرلیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینج فائیو نے دو طریقوں کی مدد سے نمونے اکھٹے کیے جن میں سے پہلا آسان اور سادہ تھا جبکہ دوسرے میں روبوٹ نے اپنے بازؤں کی مدد وہاں پر ڈرلنگ کی اور پھر نمونے حاصل کیے۔

رپورٹ کے مطابق خلائی گاڑی نے چاند کی دو کلومیٹر گہرائی سے نمونے حاصل کیے اور ڈیٹا مانیٹرنگ میں بیٹھے ماہرین کو بھیجا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور روس کے مشن چاند پر سے کامیابی کے ساتھ نمونے حاصل کر کے باحفاظت زمین پر لوٹ چکا ہے اگر چینج فائیو ای بھی کامیابی سے زمین پر اتر گیا تو چین دنیا کا وہ تیسرا ملک بن جائے گا جس کے مشن نے چاند پر لینڈنگ کی اور نمونے حاصل کیے۔

چین کی قومی خلائی ایجنسی سی این ایس اے کی جانب سے دو روز قبل جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ چینج ای 5 کو چوبیس نومبر کو خلا میں بھیجا گیا جس نے 112 گھنٹے کا سفر طے کیا اور اب وہ چاند کے مدار میں داخل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: چاند پر تحقیق، چین نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

چینی ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشن چاند کی سطح سے تقریباً چار سو کلومیٹر بلندی سے مدار میں داخل ہوا اور کامیابی سے اتر گیا۔

سی این ایس اے کے حکام نے بتایا تھا کہ چینج 5 گاڑی بغیر کسی مسئلے کے مدار میں داخل ہوئی اور پھر رفتار کو کامیابی کے ساتھ آہستہ کر کے اپنا زاویہ بھی درست کیا۔ مشن مکمل کرنے کے بعد چینج فائیو واپسی کے سفر پر روانہ ہوگی اور دسمبر کے وسط میں چین کے شہر منگولیا میں اترے گی۔

Comments

- Advertisement -