ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

چین کا بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی چیک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: چین نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے 26 ملین روپے کا چیک گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے چینی سفیر یاؤ ژنگ نے ملاقات کی، اس موقع پر چینی سفیر نے سیلاب متاثرہ افراد کے لیے 26ملین روپے کا چیک گورنر کودیا۔

بلوچستان ہاؤس میں سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 2لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش حالی، ترقی اور امن کی جانب گامزن ہے، بلوچستان کی تمام جماعتوں نے سی پیک کو سپورٹ کیا ہے، سی پیک کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی ممکن ہوگی، سی پیک کے بعد بلوچستان نے خاصی توجہ حاصل کی۔

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن

دریں اثنا گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بعض علاقے کافی متاثر ہیں، چینی امداد سے متاثرین کی بحالی میں مدد ملےگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں