تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ائیرشپ کی آزمائشی پرواز کا کامیاب تجربہ، شہریوں‌ کے لیے باقاعدہ سروس فراہم کرنے کا اعلان

بیجنگ: چینی ماہرین کی جانب سے تیار کیے جانے والے 3500 مکعب فٹ حجم کے ایئر شپ کی آزمائشی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے قومی دفاع اور سائنس، ٹیکنالوجی انڈسٹری کی جانب سے شہریوں کے لیے ائیرشپ تیار کیا گیا جس کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز 2020 سے ہوگا۔ 3500 مکعب فٹ حجم کاچینی ساختہ ائیرشپ بیک وقت 840 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 10 افراد سفر کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وائی فائی سگنلز کے ذریعے موبائل چارجنگ کا کامیاب تجربہ

آزمائشی پرواز میں کامیابی ملنے پر ماہرین نے مسرت کا اظہار کیا جبکہ چین کے محکمہ قومی دفاع کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ جلد شہریوں کو اندرونِ ملک جانے کے لیے تیز ترین اور کم پیسوں کی سواری دستیاب ہوگی۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرشپ 3050 میٹر کی بلندی پر 24 گھنٹے تک کم از کم 1000 کلومیٹر کی رفتار سے مسلسل اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ائیرشپ میں جہاز کی طرح کا وائرلیس سسٹم نصب کیا گیا، یعنی اس کے لیے کنٹرول روم بھی بنایا گیا جہاں سے ماہرین بیٹھ کر پائلٹ کو باقاعدہ ہدایات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فضا میں اڑنےاور بجلی سے چلنے والی بس کا کامیاب تجربہ ۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

چینی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایئر شپ کی پروازوں کے آغاز سے قبل سول ایوی ایشن سے اجازت درکار ہوگی تاکہ اسے باقاعدہ فضائی پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -