تازہ ترین

چین کا پہلا خلائی کارگو جہاز تیار

چین نے اپنا پہلا خلائی کارگو جہاز تیار کرلیا گیا جو زمین کے مدار میں سامان پہنچانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ چین کا پہلا کارگو خلائی جہاز ہے اور اسے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ تیانزو 1 نامی اس جہاز کا وزن 13 ٹن ہے اور یہ 3 مہینے تک خلا میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی ماہرین اس جہاز پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے جبکہ اس کی تکمیل کے بعد رواں برس فروری سے اس خلائی کارگو جہاز پر متعدد تجربات بھی کیے گئے۔

اس کا تجربہ 20 سے 24 اپریل کے درمیان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چین خلا میں اپنے خلائی اسٹیشن کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے اور یہ کارگو خلائی جہاز اسی اسٹیشن تک سامان پہنچانے کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خلا میں موجود خلا نوردوں کے لیے کھانے کی ترسیل

یہ کارگو جہاز نہ صرف خلا میں سامان کی ترسیل کرے گا بلکہ زمین کے مدار میں کیے جانے والے تجربات میں مدد بھی فراہم کرے گا۔

Comments

- Advertisement -