تازہ ترین

چین نے پہلا الیکٹرک طیارہ تیارکرلیا

بیجنگ : چین نے 160 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا پہلا برقی طیارہ تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں تیار کردہ دو نشتوں پرمشتمل پہلے برقی طیارے کی آزمائشی اڑان کا تجربہ کامیاب رہا۔ جہاز نے 45 منٹ کی آزمائشی پرواز کرنا تھی لیکن حیران کن طور پر وہ دو گھنٹے تک کامیابی سے پرواز کرتا رہا۔

چین کا دو نشتوں پر مشتمل یہ جدید طیارہ شین یانگ ایئرواسپیس یونیورسٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جبکہ طیارے میں پائلٹ کے لیے پیراشوٹ کے نظام کی سہولت بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ یہ برقی طیارہ نئے پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور ہنگامی طور پرمسافروں کی ٹراپسورٹیشن، سیاحت کے لیے من پسند علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور فضا سے تصاویر لینے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوگا۔


چین کے پہلے مسافر بردار جہاز کی کامیاب پرواز


یاد رہے کہ رواں برس 7 مئی کو چین میں مقامی طور پر بنائے جانے والے پہلے مسافر بردار طیارے سی نائن ون نائن کی آزمائشی پرواز کا تجربہ کامیاب رہا تھا۔ آزمائشی پرواز کے دوران جہاز نے ایک گھنٹے تک دس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -