تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین کا اہم فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین نے اہم فیصلہ کیا ہے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دے گا۔

اے آر وائی نیوز کو حکومت ذرائع نے بتایا ہے کہ چین نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ستمبر2022 میں چین نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ یو آن دینے کا اعلان کیا تھا، چین کی تعمیر نو کیلیے مجموعی رقم بڑھ کر80 کروڑ یو آن ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے، یہ ان کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا  پہلا دورہ ہے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی چین جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، اس دورے میں مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم سے چین کے صدر شی جن پنگ کی ازبکستان میں 16 ستمبرکو ملاقات ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -