منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سی پیک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو چین کا دوٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

سی پیک کے خلاف سازشیں کرنےوالوں کو چین نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعائدہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے سازشیں کرنے والوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنےکی کوششیں مل کرناکام بنائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کےعالمی سطح پرانسداددہشت گردی اقدامات کوسراہتاہے اور چین دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی معاونت کرتا رہے گا۔

چین کے بیان پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سی پیک کونقصان پہنچانےکی کوشش کررہاے لیکن ہم سی پیک کی حفاظت کریں گےاور اسےکامیاب بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بھارتی سازش سےاچھی طرح واقف ہے، پاکستان خطےکےاستحکام کیلئےکوششیں کررہاہے،سی پیک کےخلاف سازش کرنےپربھارت کوناکامی ہوگی سی پیک سےپورےخطےکامفادوابستہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہےگا پاکستان معاملہ عالمی سطح پراٹھائےگا اور بھارت کو ہر محاٖذ پر ناکامی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں