پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چین کی جانب سے روسی صدر کے لیے اہم اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو چین کے انتہائی معتبر اور اہم اعزاز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن سرکاری دورے پر چین کے دار الحکومت بیجنگ پہنچے جہاں ایک تقریب کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے پیوٹن کے گلے میں ’فرسٹ فرینڈ شپ میڈل‘ پہنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چین کے لیے ’فرسٹ فرینڈ شپ میڈل‘ بہت اہمت کا حامل ہے، اسے انتہائی اعلیٰ اعزاز سمجھا جاتا ہے اور یہ میڈل ایسی غیر ملکی شخصیت کو دیا جاتا ہے جس نے چین کو جدید بنانے اور ترقی کے لیے خدمات انجام دی ہوں۔


چین کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی خفیہ ادارے کا سابق افسر گرفتار


خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر کی سربراہی میں تقریب چین کے دار الحکومت بیجنگ میں ہوئی جہاں ولادی میر پیوٹن سمیت چینی اور روسی سفارت کار بھی موجود تھے جن کے سامنے یہ اعزاز روسی صدر کو دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کی خدمات کا اعترف کیا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سیاست چاہے کسی بھی سمت جارہی ہو روس اور چین اپنے دوستانہ تعلقات ہمیشہ قائم رکھے گا۔


چین اور روس کے ساتھ بہترتعلقات رکھنا چاہتے ہیں، سرتاج عزیز


ولادی میر پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ایک ایسی شخصیت موجود ہے جو ایک بڑی ریاست پر حکمرانی کرتی ہے اور عالمی سیاست پر اپنا اہم اثر ورسوخ رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی چینلجز کے پیش نظر بیجنگ اپنے پرانے اتحادی ملک روس کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں