پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اب پتھر بھی کھائیں، چین کی منفرد ’’لذیذ ڈش‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

موجودہ دور میں کھانا سادہ سے روٹی سالن اور چاول سے نکل کر کئی مختلف جدید اشکال اختیار کر چکا ہے لیکن چین میں تو پتھروں کی لذیذ ڈش تیار کی جا رہی ہے۔

کھانا انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کی زندگی کی ساری تگ ودو اس کے لیے ہی ہوتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے انسان سادہ طرز زندگی تبدیل کرتا گیا ویسے ویسے وہ لذتوں کی تلاش میں سادہ اور عام کھانوں سے ہٹ کر جدید طرز کے خوش ذائقہ کھانوں سے بھی متعارف ہوتا گیا۔

عام طور پر خوراک میں گوشت، سبزی، پھل، اجناس شامل ہیں جو جدید اور قدیم ہر طرح کی خوراک کے بنیادی جزو میں شامل ہے لیکن چین میں ان سب سے ہٹ کر پتھروں سے کھانا تیار کیا جا رہا ہے جس دیکھنے میں منفرد اور خوش شکل تو ہے ہی کھانے میں بھی لذیذ ہے اور اس کی دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر دھوم مچ رہی ہے۔

- Advertisement -

اگر آپ کو کوئی کنکر یا پتھر کھانے کی پیشکش کرے تو آپ نہ صرف انکار کر دیں گے بلکہ ایسی پیشکش کرنے والے کو دماغی طور پر فارغ بھی سمجھیں گے لیکن چین میں یہ منفرد ڈش تیار کی جا رہی ہے جس کو دنیا کی مشکل ترین ڈش کا نام دیا گیا ہے اور اس ڈش کا مرکزی جزو دریا میں پڑے چھوٹے پتھر اور کنکریاں ہوتی ہیں۔

 

چین میں تیزی سے مقبول ہونے والی اس ڈش کا نام ’’سوڈیو‘‘ ہے جس کا مقامی زبان میں مطلب چوسنا ہے یعنی نام سے ظاہر ہے کہ پتھر کھانے نہیں بلکہ چوس کر اس کا ذائقہ محسوس کرنا ہے کیونکہ ان پتھروں کو خاص مصالحوں میں فرائی کرکے لذیذ بنایا جاتا ہے۔

ایک”شیئیرنگ ٹریول ” نامی ٹویٹر صارف نے منفرد ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس میں سڑک کے کنارے دکانداروں کو تیل، سبزیوں مصالحے، چٹنی، کالی مرچ اور دیگر اجزا میں کنکروں کو بھونتے اور پھر گاہک کو فروخت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ منفرد ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں