اشتہار

شادی کو یادگار بنانے کے لیے چینی جوڑا پُرخطر پہاڑ پر چڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی کے نئے سفر کو یادگار بنانے کے لیے کوئی ایسا کام کرے جس کے ذریعے اسے مزید خاص بنایا جاسکے۔

شادی زندگی بھر کے لیے نہایت اہم اور خاص لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کیلئے الگ ہی انداز اپناتے ہیں، اسی طرح چین کے نوبیہاتا جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنایا۔

چینی جوڑے نے شادی کو یادگار بنانے کے ساتھ ساتھ مشہور ہونے کے لیے ایڈوینچر (مہم جوئی) کا راستہ اختیار کیا۔

- Advertisement -

چین کی میڈیا کے مطابق نوبیہاتا جوڑے نے ساتھیوں کے ہمراہ حنان کے چایا پہاڑ کا رخ کیا۔

شادی کے روایتی لباس میں ملبوس دلہا اور دلہن ایسی پرخطر پہاڑی پر چڑھے جہاں پاؤں رکھنے تک کی جگہ نہیں تھی بلکہ اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے سلاخوں یا رسیوں کا سہارا لینا پڑھ رہا تھا۔

نوبیہاتا چینی جوڑے اور اُن کے معاونین نے ہزاروں فٹ کی بلند پر چڑھ کر شادی کو یادگار بنایا، حیران کن مہم کا حصہ بنے والے افراد اس ایڈونچر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں