ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

چین کا سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کےشانہ بشانہ ہیں، چین مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چینی سفیر ژاؤ جنگ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور سمیت کورونا کے عالمی سطح پرمعیشت اورسوشل اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خزانہ نے چین کےبھرپوراورغیرمشروط تعاون پرچینی سفیر سےاظہارتشکر کیا اور کورونا پرروک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی، کم آمدنی والے طبقے سمیت مختلف شعبوں کیلئےدیےگئے پیکج پر بھی بات چیت کی۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا سی پیک دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، منصوبے سے خطےمیں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، سی پیک کےمشترکہ مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی عوام اپنےپاکستانی بھائیوں کےشانہ بشانہ ہیں، چین مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں