بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےچینی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور ‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی ‏فراہمی کیلئے چینی تعاون پر اظہار تشکر کیا جب کہ عالمی فورمز سمیت سیکیورٹی شعبےمیں ‏چینی تعاون وحمایت کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک کی کامیاب تکمیل سےدونوں ملکوں کی عوام کوفائدہ ‏ہوگا۔
ملاقات میں چینی سفیر نےعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کےکردار کی تعریف کی۔

پاکستان میں متعین ہونے پر نئے چینی سفیر نے گزشتہ سال 21 دسمبر کو آرمی چیف سے ملاقات ‏کی تھی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی ‏جب کہ پیک سےمتعلقہ اموربھی زیربحث آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں