اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

’سعودی عرب دنیا کی اہم ترین طاقت ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں چینی سفیر چانگ ہو نے سعودی عرب کو دنیا کی اہم ترین طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

سعودی عرب  میں العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب اور چین کے مابین تمام امور میں تعاون جاری ہے جن میں سیکیورٹی و فوجی شعبے شامل ہیں جب کہ پر امن ایٹمی توانائی سمیت صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی پر امید ہیں۔

- Advertisement -

چانگ ہو کا کہنا تھا کہ چین کے لیے سعودی عرب ایک بڑا اور اہم تجارتی شریک ہے اور گزشتہ دو برسوں میں  دو طرفہ تجارت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ جلد چین کی سرپرستی میں سعودی، ایرانی مصالحتی کمیٹی کے نئے اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی کا نیا سالانہ اجلاس منعقد کیا جانے والا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں