اسلام آباد: چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ سےچین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ، ملاقات میں سی پیک پر تعاون سے متعلق دونوں ملکوں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ ملاقات میں سی پیک کے تحت مستقبل میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ہے، میں عاصم باجوہ کی سربراہی میں سی پیک اتھارٹی کے کام سےبہت متاثرہوا ہوں۔
اس سے قبل سترہ نومبر کو پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی تھی۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے نئے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے نئے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اقدامات کی تعریف کی، اس موقع پر فریقین نے دونوں دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔